20

ہنی سنگھ نے بھی سوناکشی اور ظہیر کی شادی کی تصدیق کردی

فوٹو : ویب ڈیسک

فوٹو : ویب ڈیسک

بھارتی میوزک انڈسٹری کے معروف ریپر یو یو ہنی سنگھ نے بھی اپنے گانے کی ہیروئن سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کی تصدیق کردی ہے۔

یو یو ہنی سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں سوناکشی سنہا کے نام پیغام جاری کیا، جس میں اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے نئے البم ‘گلوری’ کے پہلے گانے کی شوٹنگ کی وجہ سے لندن میں ہوں لیکن میں اپنی بہترین دوست سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی میں شرکت کو یقینی بناؤں گا۔

گلوکار نے کہا کہ سوناکشی نے زندگی میں بہت بار میری مدد کی ہے اور وہ میرے کامیاب کیریئر کے سفر میں  میرا ایک بہت بڑا سہارا رہی ہیں۔

آخر میں اُنہوں نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو دعا دیتے ہوئے اس جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

s4

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ سوناکشی سنہا اور اُن کے دیرینہ دوست و اداکار ظہیر اقبال رواں ماہ 23 جون کو شادی کررہے ہیں۔

اس جوڑے کی شادی کا آڈیو دعوت نامہ بھی لیک ہوگیا ہے جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کو اپنے خاندان والوں اور دوستوں کو شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے سُنا جاسکتا ہے۔

دعوت نامے کے مطابق سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی تقریب 23 جون کو ممبئی میں رات 8 بجے منعقد ہوگی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں