12

ژوب میں کسٹمز کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی 46 ہزار کلو چھالیہ برآمد

[ad_1]

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب میں کسٹمز نے کارروائی کر کے کروڑوں روپے مالیت کی 46 ہزار کلو چھالیہ برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹم انفورسمنٹ کوئٹہ کلکٹریٹ نے ژوب میں  شیرانی شاہراہ پر واقع ہوٹل میں کھڑے ٹرکوں پر کاروائی کی جس کے نتیجے میں ٹرکوں سے 46 ہزار کلوگرام چھالیہ اور 35 پارسلز پان پرااگ برآمد ہوئے۔

کسٹم حکام کے مطابق برآمد کئے گئے سامان کی قیمت تقریبا 43 کڑور روپے کے لگ بھگ ہے، اسمگلرز کوئلے کے ٹرکوں کی آڑ میں بڑے پیمانے پر چھالیہ اور دیگر سامان اسمگل کرنا چاہتے تھے۔

کسٹم حکام کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں