15

فلمسٹار ریما خان کی یوم عرفہ پر خصوصی دعائیں

  کراچی: پاکستانی فلم اسٹار ریما خان حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے یوم عرفہ کے موقع پر خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا۔

اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر اپنی تازہ تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھوں میں سفید رنگ کی تسبیح تھامے دعاؤں میں مصروف نظر آرہی ہیں۔

اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ریما خان نے ’’دعائے عرفات‘‘ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عرفات کا دن حجاج کیلئے خاص طور پر دعائیں مانگنے کا دن ہے۔

انہوں نے لکھا کہ اس دن کی سب سے مشہور اور مستحسن دعاؤں میں سے ایک دعائے عرفات ہے، یہ دعا بہت ذاتی اور دلی ہو سکتی ہے کیونکہ یہ دنیا بھر کے زائرین اور مسلمانوں کے لیے اللہ کی رحمت، بخشش اور برکتیں حاصل کرنے کا وقت ہے۔

 اداکارہ کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں انکے پرستاروں کی جانب سے ریما کو  حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ کئی شخصیات اس سال حج کی سعادت کررہی ہیں جن میں معروف میزبان ندا یاسر، سدرہ اقبال، اور ثنا خان بھی شامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں