[ad_1]
ایڈیٹوریل: دنیا میں پاکستان کو نوجوانوں کے ہنر اور قابلیت کی وجہ سے ہمیشہ پذیرائی حاصل ہوئی ہے، بالخصوص پاکستانی ڈاکٹروں کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ طبی نظام پاکستانی ڈاکٹروں کی خدمات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر انجینیئرز،کمیشن ہولڈرز، ڈاکٹرز صحت کے پیشے سے وابستہ زیادہ تر لوگ سرکاری نوکری کے لیے بے چین رہتے ہیں لیکن ڈاکٹرز کی رائے تھوڑی مختلف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نوکری سے زیادہ اپنا اسپتال اپنے بزنس پر یقین رکھتے ہیں،کیونکہ اس میں توقع سے زیادہ فائدہ ہے۔ اس کے باوجود ان کی حالت اکثر دوسرے طریقوں سے غیر یقینی ہوتی ہے۔ سب سے پہلے تعلق کے بغیر ملازمتوں کا حصول مشکل ہے جب کہ کلینک سرمائے کے بغیر قائم نہیں کیے جا سکتے جو لوگ ذہانت سے کام لینا جانتے ہیں وہ سرٹیفیکیشن کے امتحانات کے لیے پڑھنا شروع کردیتے ہیں جو انھیں بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہیں جہاں وہ ملازمت حاصل کرسکتے ہیں۔
اگرکوئی پاکستانی میڈیکل گریجویٹ ملک سے باہر دبئی، مسقط، سعودی عرب یا متحدہ عرب امارات میں نوکری حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اس کے خاندان کی معاشی حالات بدل سکتے ہیں۔دوسرے وہ لوگ جن کے پاس مشکل امتحانات دینے کی صلاحیت، ذہانت ہے، جو انھیں مغربی ممالک میں کام کے لیے اہل بناتے ہیں وہ اس سمت میں مواقعے کو ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔
پاکستانی میڈیکل گریجویٹس کی یونائیٹڈ اسٹیٹس میڈیکل لائسنسنگ کا امتحان دینے کی صلاحیت اس وقت خطرے میں پڑگئی تھی جب یو ایس ایجوکیشنل کمیشن فار فارن میڈیکل گریجویٹس، جوکہ امریکا میں غیر ملکی گریجویٹ داخلوں کوکنٹرول کرتا ہے، نے اعلان کیا کہ صرف ان ممالک کے لوگ جو ورلڈ فیڈریشن کی طرف سے تسلیم شدہ ہیں، میڈیکل ایجوکیشن کے اہل ہوں گے۔ خوش قسمتی سے، WFME نے پاکستان کی درخواست کو منظور کر لیا ہے اور اس وجہ سے، پاکستانی میڈیکل گریجویٹس USMLE لینا جاری رکھ سکتے ہیں اور میڈیکل ریزیڈنسی کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
جب کہ کچھ لوگ ڈاکٹروں کے ملک چھوڑنے کو مسئلہ سمجھتے ہیں، پاکستان کی طبی دیکھ بھال کی اپنی ضروریات کو دیکھتے ہوئے، یہ ڈاکٹر بڑی مقدار میں ترسیلات زر اور غیر ملکی کرنسی بھیج کر ملک کی مدد کرتے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ معاشی لحاظ سے یہ پاکستانی ڈاکٹر ملک کو چھوڑکر اس سے کہیں زیادہ کرتے ہیں جو وہ کرسکتے تھے اگر وہ بے روزگار رہتے یا کم روزگار ہوتے۔
سب سے بڑا مسئلہ طبی تعلیم کے مراکزکی جانب سے خواتین میڈیکل گریجویٹس پر خرچ کیے جانے والے وسائل کا نقصان ہے۔ لڑکیاں اکثر میڈیکل اسکول کے داخلے کے امتحانات میں لڑکوں سے زیادہ نمبر حاصل کرتی ہیں اور میڈیکل کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے کے قابل ہوتی ہیں، جب وہ ان ریاستی اداروں میں داخل ہوتے ہیں، جہاں میڈیکل کی تعلیم کی فیسیں بہت معمولی ہیں، وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے اور گریجویشن کرنے کا مکمل ارادہ رکھتے ہیں۔
ان میں سے اکثر اپنی میڈیکل کی تعلیم مکمل کرلیتے ہیں اور گریجویٹ ہوتے ہیں اور ایک لمبے عرصے تک پڑھائی اور حاضرین کی کڑوی باتیں آزمائشوں، ہاسٹل اورکالج کی سختیاں تکالیف کو برداشت کرتے ہیں۔ تاہم، لیبر فورس سروے 2020-21 پر مبنی رپورٹ کے مطابق، 35 فیصد خواتین میڈیکل گریجویٹ میڈیکل کالجوں سے فارغ ہونے کے دو سال بعد ڈاکٹر کے طور پر کام نہیں کر رہی تھیں۔
اکثر، مائیں اپنے نکمے نااہل بیٹوں کو باہر سیٹل کرنے کے لیے ڈاکٹر لڑکیوں کے رشتے تلاش کرتے ہیں، اس شارٹ کٹ کو ٹرینڈ بنا دیا گیا ہے لیکن جہاں بیٹا ڈاکٹر بہو لے کر آئے تو اسے پریکٹس کرنے کی بھی اجازت دینے کا کوئی ارادہ کیے بغیر جب جوڑے کی شادی ہوجاتی ہے یا ایک بار ان کے بچے ہوتے ہیں۔ اس سب کا الزام خود لڑکی پر ڈالنا بہت آسان ہے،
لیکن کچھ ایکسپرٹ لوگ یہ یہاں تک تجویزکرتے ہیں کہ ایسے طلبہ کو میڈیکل کی تعلیم کے اخراجات حکومت کو واپس کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین میڈیکل گریجویٹس باقاعدگی سے یہ تاثر دیتی ہیں کہ ان کا کام نہ کرنا ایک خاندان کو زندگی بھر غربت کی سزا دینے کے مترادف ہے جو خاتون ڈاکٹر کام نہیں کرتی وہ خود پر اور عوام پر ظلم اور ناانصافی میں شریک ہے۔
ایک ہی وقت میں، یہ بہت کم امکان ہے کہ ڈاکٹرز کی بیویاں اپنی مرضی سے کام نہیں کر رہی ہیں۔ خواتین کے کام کو پاکستان میں عام طور پر دستیاب سے کہیں زیادہ سماجی اور ثقافتی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ صرف یہ نہیں ہے کہ انھیں اجازت حاصل کرنا ضروری ہے، بلکہ اس بات کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ انھیں کام کرنے کے اوقات اور ایک ایسا سپورٹ سسٹم ہونا چاہیے جو گھرکے کام، کھانے کی تیاری اور بچوں کی دیکھ بھال میں ان کی مدد کرے۔ ان انتظامات کے بغیر خواتین ڈاکٹرزکام نہیں کر سکتیں اور یہ افسوس کرنا فضول ہے کہ جب وہ کسی سرکاری ادارے میں سیٹ لیتی ہیں اور پھر اپنی تعلیم کو استعمال نہیں کرتیں تو وسائل ضایع ہوتے ہیں۔
شاید ان عورتوں کے شوہر یا باپ پر جرمانہ عائد کیا جائے تاکہ وہ لوگ جو اپنی بیٹیوں کو محض شادی کے بازار میں اپنی قدر بڑھانے کے لیے میڈیکل کی تعلیم دلاتے ہیں،اس سے حقیقی امیدواروں کی حق تلفی نہ ہو۔ بڑی ہوکر ڈاکٹر بننا چاہتی ہوں، شاید سب سے زیادہ مقبول ردعمل ہے جو ہمارے پاکستانی بچے اب بھی دیتے ہیں جب یہ پوچھا جاتا ہے کہ وہ بڑے ہو کرکیا بننا پسند کریں گے۔
خواب کی تعبیر اکثریت کے لیے ناممکن ہوجاتی ہے۔ باقی لوگوں کو بہتر زندگی کا موقع ملتا ہے لیکن ثقافتی مدد کی مختلف ڈگریوں کے ساتھ۔ بعض اوقات، ان بچوں کے لیے حقیقی معنوں میں رکاوٹ بنتا ہے، جب کہ پاکستان میں روزگار کی کمی اور خلیجی خطے میں مانگ کا مطلب ہے کہ بہت سے لوگوں کو اپنی کام کی زندگی کہیں اور گزارنے کے لیے چھوڑنا پڑے گا۔
نشستیں اور وسائل تب ضایع ہوجاتے ہیں جب خواتین ڈاکٹروں کو وہ مطلوبہ تعاون فراہم نہیں کیا جاتا جس کی انھیں شادی اور بچے پیدا کرنے کے بعد پریکٹس کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر بننا مشکل ہوسکتا ہے، لیکن میڈیکل کالج سے فارغ ہونے والوں کے لیے ابھی ایک اور جدوجہد باقی ہے۔
[ad_2]
Source link