[ad_1]
سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی) نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر پہلے اور دوسرے دن بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔
ایس ایس جی سی کے ترجمان نے کہا کہ ایس ایس جی سی اپنے گھریلو اور تجارتی صارفین کی سہولت کے لیے عید الاضحی کے تین دنوں کے دوران اپنے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی یقینی بنائے گی اور گیس کی بندش نہیں ہوگی۔
ترجمان نے شیڈول سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عید کے پہلے اور دوسرے دن گیس کی بندش نہیں ہوگی تاہم عید کے تیسرے دن رات 12:00 بجے تک گیس کی فراہمی بحال رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ20 جون 2024 سے پرانے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کار بحال ہو جائیں گے۔
[ad_2]
Source link