[ad_1]
گریناڈا: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں، انہیں شام کے وقت ورزش کرنے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔
Obesity نامی کے جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق جو ورزش شام 6 بجے اور آدھی رات درمیان کی جاتی ہے، وہ دن بھر بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں انتہائی معاون ہے۔
محققین نے 186 زیادہ وزن والے اور موٹے افراد کو مطالعے میں شامل کیا اور پیمائش کیلئے انہیں مختلف آلات پہنائے گئے۔ ان شرکا کا دو ہفتوں تک ان کی سرگرمی اور خون میں گلوکوز کی سطح کا جائرہ لیا گیا۔
لوگوں کو ان کی ورزش کے معمولات کی بنیاد پر درجہ بند کیا گیا جس میں صبح 6 بجے سے دوپہر تک، دوپہر سے شام 6 بجے تک اور شام 6 بجے سے آدھی رات تک ورزش کرنے والے لوگ شامل تھے۔
محققین نے پایا جن لوگوں کا شام کو یعنی شام 6 بجے سے آدھی رات تک ورزش کا معمول رہا، ان میں بلڈ شوگر کی سطح مستحکم پائی گئی۔ اسپین کی یونیورسٹی آف گریناڈا میں جسمانی سرگرمی اور صحت کے پروفیسر جوناتھن روئز کا کہنا تھا کہ نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمام ڈاکٹروں کو چاہیے کہ ذیابطیس مریضوں کو ان کی ورزش کے معمولات کو بہترین وقت پر تجویز کریں۔ تاکہ ان کی بیماری پر ورزش کی تاثیر کو بڑھایا جا سکے۔
[ad_2]
Source link