[ad_1]
برلن: قدرت مختلف جانداروں کو حیرت انگیز صلاحیتوں سے نوازتی ہے۔ ایسے ہی Danionella cerebrum نامی ایک مچھلی ایسی زوردار آواز پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جتنی ایک طیارے کی ہوتی ہے۔
ڈینیونیلا سیریبرم، جس کا سائز صرف 12 ملی میٹر ہے، 140 ڈی بی سے زیادہ آواز پیدا کر سکتی ہے۔ یہ مقدار اسی آواز کے برابر ہے جو کہ اُڑان بھرتے ہوئے مسافر طیارے سے 100 میٹر کے فاصلے پر کھڑے شخص کو آتی ہے۔
اس مچھلی کی دریافت ویسے تو 1980 کی دہائی میں کی گئی تھی لیکن 2021 میں سائنسدانوں کی جانب سے اس میں اور اسی کی قریبی نسل کی دوسری مچھلی Danionella translucida کے درمیان انتہائی لطیف سا فرق دریافت کیا جس کے بعد ان مچھلیوں کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا گیا۔
محققین کی ایک ٹیم نے حال ہی میں Danionella cerebrum کی دلچسپ خصوصیت دریافت کی ہے جو نہ صرف اسے قریبی نسل سے الگ کرتی ہے بلکہ اسے دنیا کی بلند ترین آواز پیدا کرنے والوں جانداروں کی فہرست میں بھی بہت اوپر رکھا گیا ہے۔
جرمنی میں سینکنبرگ نیچرل ہسٹری کلیکشنز کے ماہر آبی حیات، ڈاکٹر رالف برٹز کا کہنا تھا یہ چھوٹی مچھلی 10 سے 12 ملی میٹر کے فاصلے پر 140 ڈی بی سے زیادہ طاقت کی آوازیں نکال سکتی ہے۔ یہ 100 میٹر کے فاصلے پر اُڑان بھر رہے ہوائی جہاز کی آواز کے برابر ہے۔ اتنے چھوٹے سائز کے جانور کے لیے اس طاقت کی آواز نکالنا حیرت انگیز ہے۔
[ad_2]
Source link