[ad_1]
گوجرانوالا: گوجرانوالہ میں ایکسپریس نیوز کے بیورو چیف کے گھر پر مبینہ فائرنگ کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوار نے سی پی او گوجرانوالہ کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے حکم جاری کیا ہے کہ تمام پہلوؤں کو پیش نظر رکھ کر معاملے کی مکمل انکوائری عمل میں لائی جائے، اورسی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر شواہد کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کیا جائے۔
[ad_2]
Source link