7

لہسن کا استعمال کولیسٹرول، بلڈ شوگر کو قابو رکھنے میں مدد گار

[ad_1]

بیجنگ: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ لہسن کا استعمال کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کو قابو میں رکھنے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

چینی سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ماضی میں لہسن کے خون میں موجود گلوکوز اور لِپڈ (چکنائی) کے میٹابولزم پر پڑنے والے اثرات پر کیے جانے والے متعدد مطالعوں کا جائزہ لیا۔

محققین نے تحقیق کے لیے 29 ٹرائلز سے ڈیٹا حاصل کیا تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ لہسن کولیسٹرول، بلڈ شوگر، ہیموگلوبین اے 1 سی (ایچ بی اے 1 سی) اور ٹرائیگلیسرائیڈ پر اثرات انداز ہوتا ہے۔

ان کیفیات کی نگرانی کرنے کا ایک طریقہ خون کی سطح کو دیکھنا ہے۔ معمول کے چیک کے دوران خون کے ٹیست میں عموماً مریضوں کا کولیسٹرول، فاسٹنگ بلڈ گلوکوز (8 سے 12 گھنٹوں کے بعد جسم میں گلوکوز کی قمدار)، ایچ بی اے 1 سی اور ٹرائیگلیسرائیڈ کو دیکھا جا تا ہے۔

ان معائنوں کے نتائج کی مدد سے معالجین اس بات تک پہنچتےہیں کہ آیا مریض ذیابیطس یا بلند کولیسٹرول جیسی کیفیات لاحق ہونے کے قریب ہے یا نہیں۔

تازہ ترین تحقیق میں محققین نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آیا لہسن چکنائی اور بلڈ گلوکوز کی سطح پر اثرات مرتب کرسکتا ہے۔

تجزیے میں لہسن کے استعمال اور مختلف استحالی اشاروں کے درمیان بہتری کے متعلق اہم تعلق کا انکشاف ہوا۔

لہسن کے سپلیمنٹس کے سبب فاسٹنگ گلوکوز، ایچ بی اے 1 سی، مجموعی کولیسٹرول اور مضر کولیسٹرول کی مقدار میں کمی دیکھی گئی۔

مزید برآں لہسن کے استعمال سے مفید کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ دیکھا گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں