19

والد کی نصحیت نے بیٹے کو 70 لاکھ سے زائد کی رقم جیتوا دی

[ad_1]

مشی گن: امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک شہری نے اپنے والد کی نصحیت پر عمل کرکے لاکھوں ڈالرز کی لاٹری جیت لی۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ شہری نے لاٹری حکام کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد کے مشورے کی وجہ سے انہوں نے مشی گن لاٹری سے 70 لاکھ 19 ہزار ڈالر کی رقم جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

نامعلوم شہری کا مزید کہنا تھا کہ وہ مشی گن لاٹری کے پرانے خریدار ہیں لیکن اس بار ان کے والد کے مشورے نے آخر کار انہیں 7.9 ملین ڈالر جیتوائے۔

انہوں نے کہا کہ میں طویل عرصے سے یہ لاٹری لے رہاں ہوں اور ہمیشہ اپنے نمبر بدلتا رہتا تھا۔ ایک دن میرے والد نے مجھ سے کہا کہ مجھے ایک ہی نمبروں کو اپنانا چاہیے اور اسے تبدیل نہ کروں، میں نے یہی کیا۔ میں نے ایک آن لائن سبسکرپشن خریدی اور کچھ سالوں سے ایک ہی نمبروں کا سیٹ چلا رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ پھر مجھے ایک دن لاٹری کی طرف سے ایک ای میل موصول ہوئی جس میں پیغام دیا گیا کہ میں انعام جیت چکا ہوں، میں نے اپنے لاٹری اکاؤنٹ میں لاگ ان کیا اور اسی وقت میں نے دیکھا کہ 7.19 ملین ڈالر کی رقم موجود ہے۔ یہ دیکھ کر میرے ذہن میں پہلا خیال میرے والد کا آیا کہ وہ ٹھیک کہہ رہے تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں