11

لاہور کے مزید 100 پوائنٹس پر ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ سروسز شروع

[ad_1]

شہر بھر میں نصب ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج 300 فٹ کے ریڈیس تک ہے۔

شہر بھر میں نصب ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج 300 فٹ کے ریڈیس تک ہے۔

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر لاہور فری وائی فائی سروس کے دائرہ کار میں توسیع کر دی گئی۔

پنجاب سیف سٹی اٹھارٹی نے ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ کو 100 پوائنٹس سے بڑھا کر 200 پر ایکٹو کر دیا۔ اس طرح، لاہور کے مزید 100 پوائنٹس پر ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ سروسز شروع ہوگئی۔

مانگا منڈی، ملتان روڈ، بند روڈ، چوہنگ، شاہ پور کانجراں، سندر، ویلنشیا، مراکہ و دیگر علاقوں میں فری وائی فائی شروع کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل پنجاب ویژن کے تحت شہریوں کے لیے ایمرجنسی فری وائی فائی سروس مہیا کی جارہی ہے۔

ایمرجنسی میں ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ کے ذریعے پولیس اور اہلخانہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے جبکہ ویمن سیفٹی ایپ، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔

سروس کے ذریعے مختلف اپلیکشن کو ڈاون لوڈ بھی کیا جا سکتا ہے جبکہ ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ’’سی ایم مریم نواز فری وائی فائی‘‘ سروس فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کے لیے نہیں ہے۔ لاہور میں ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج متعلقہ پوائنٹ سے 300 فٹ تک ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں