[ad_1]
آندھرا پردیش: بھارت میں ایک مضحکہ خیز واقعہ پیش آیا جس میں ایک گاؤں کے لوگوں نے تالاب میں سوئے ہوئے ایک شخص کو مردہ سمجھ کر پولیس کو فون کھڑکا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے ایک گاؤں ریدیپورم کویلاکنٹا (Reddypuram Kovelakunta) کے لوگوں نے گاؤں کے قریب موجود ایک تالاب میں ایک انسانی جسم کو تیرتے ہوئے دیکھا اور لاش سمجھ کر پولیس کو فون کردیا۔
لوگوں نے پہلے پہل جب آدمی کو دیکھا تو اسے پکارا لیکن آدمی کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا۔ بالآخر لوگوں نے پولیس کو کال کرنے کا فیصلہ کیا جس پر پولیس اور ایمرجنسی سروسز کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے۔
سیکورٹی اہلکاروں نے تالاب کے قریب جانے پر دریافت کیا کہ جو ایک تیرتی ہوئی لاش لگ رہی تھی وہ اصل میں ایک مقامی کان میں کام کرنے والا مزدور تھا جو 10 دن کی سخت محنت کے بعد پانی میں نشے کی حالت میں سوگیا تھا۔
پولیس نے مزدور کو جگایا جس پر اس نے بتایا کہ وہ قریبی کان میں 10 دن سے مسلسل محنت کررہا تھا جس کے بعد اس نے شراب نوشی کی اور سکون حاصل کرنے کیلئے تالاب میں تیرنے آگیا تاہم تیراکی کے دوران وہ جلد ہی تھک گیا اور پانی میں ہی سوگیا۔
اس شخص کا کہنا تھا کہ وہ اتنی گہری نیند میں چلا گیا تھا کہ اسکو مقامی دیہاتیوں کی کوئی آواز سنائی نہیں دی۔
[ad_2]
Source link