8

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی

[ad_1]

فوٹو: اسکرین گریب

فوٹو: اسکرین گریب

 پشاور:  حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے نرسنگ ہاسٹل کے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی۔

آتش زدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122  کی گاڑیاں  موقع پر پہنچ گئیں اور اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی  تاہم آگ لگنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں