[ad_1]
لاہور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیےحلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا اور اس کے لیے یکم ستمبر کی ڈیڈلائن مقرر کردی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا عمل 30 جون کو شروع ہوگا اور یکم ستمبر تک حد بندیاں اور حلقہ بندیاں مکمل کر کے حتمی نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ آئین پاکستان کے مطابق الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن17 اور 221، باب III کمیشن آف پاکستان کے تحت پنجاب میں یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کے لیے سرگرمیوں کی ٹائم لائن جاری کی گئی ہے۔
کمیشن نے بتایا کہ الیکشن رولز 2017، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022کی دفعہ 10کے تحت شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں اور حد بندیوں کو مکمل کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 30 جون سے تمام انتظامات نقشوں، حد بندیوں کے تازہ نوٹیفیکیشن، حد بندی اتھارٹیز کی تقرری اور تربیت کا انتظام کیا جائے گا اور مقررہ مدت پرحد بندی کمیٹیوں کے ذریعے حلقوں کی ابتدائی فہرست کی تیاری یکم جولائی اور 22 جولائی تک مکمل کی جائے گی۔
مزید بتایا گیا کہ اعتراضات داخل کرانے کے لیے حلقہ بندیوں کی کمیٹی کے ذریعے حلقوں کی ابتدائی فہرست کی اشاعت 23 جولائی کو حلقہ بندی حکام کے سامنے متعلقہ ووٹر کی طرف سے اعتراضات جمع کرواناہے۔
اسی طرح 24 جولائی سے 7 اگست تک حد بندی حکام کے اعتراضات نمٹانے کی آخری تاریخ 27 جولائی سے 22 اگست تک ہے، حد بندی کرنے والے حکام کے فیصلوں کی حد بندی کمیٹیوں کو اطلاع دینے کی آخری تاریخ29 اگست ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا کہ فہرستوں کی حتمی اشاعت یکم ستمبر 2024 کو کی جائے گی۔
واضح رہے کہ یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا شیڈول ڈائریکٹر انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link