[ad_1]
لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس پر مشتمل الیکشن ٹریبنونل نے ایک اور بڑا حکم جاری کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حلقے کے فارم 45 بھی طلب کرلیے۔
جسٹس انوار حسین نے مہر شرافت علی کی درخواست پر سماعت کی اور مریم نواز کے حلقے اوریجنل فارم 45، فارم 46 اور فارم 47 اور بیان حلفی مانگ لیے ہیں۔
عدالت نے الیکشن کمیشن، مریم نواز سمیت دیگر امیدواروں کو آئندہ سماعت پر اوریجنل فارم 45 اور بیان حلفی جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ مہر شرافت علی نے وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کی کامیابی کو چیلنچ کیا تھا۔
[ad_2]
Source link