ممبئی: ایکشن، مار دھاڑ اور تھرل سے بھرپور ویب سیریز ’مرزا پور‘ سیزن 3 کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے ٹریلر میں علی فضل کو ’گڈو پنڈٹ‘ کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو مرزا پور کے تخت پر بیٹھ جاتا ہے۔
پنکج ترپاٹھی اپنے مخصوص کردار ’قالین بھیا‘ میں نظر آئے اور وہ مرزا پور میں تشدد کی نئی تاریخ رقم کرنے کیلئے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔
نئے سیزن میں ’منا ترپاٹھی‘ نظر نہیں آئیں گے کیوں کہ وہ سیزن 2 کے اختتام میں قتل ہوگئے تھے۔
مداح بلاک بسٹر ویب سیریز میں اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ایکشن میں دیکھنے کیلئے انتظار کررہے ہیں۔