[ad_1]
پشاور: خیبرپختونخوا میں حکومتی جماعت کے سینئر ارکان اسمبلی نے کابینہ میں شامل نہ ہونے پر قائمہ کمیٹیوں اور پارلیمانی سیکرٹری بننے سے بھی معذرت کرلی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق سینئر حکومتی ارکان نے کابینہ میں نظرانداز کرنے پر پارٹی سے شدید ناراضگی کا اظہار بھی کیا ہے۔ اسی لیے قائمہ کمیٹی کی تشکیل بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں اور پارلیمانی سیکرٹری کے لیے سینئر ارکان اسمبلی کو ترجیح دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے سینئر ممبران کو بلدیات، داخلہ، اعلی تعلیم کی قائمہ کمیٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن سینئر ارکان نے کابینہ کا حصہ نہ بنانے پر پارٹی سے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت سے معذرت کر لی ہے۔
ناراض سینئر رکن نے بتایا کہ وہ تین بار رکن اسمبلی رہے لیکن انہیں اور دیگر سینئر ارکان کو کابینہ میں نظرانداز کیا گیا ہے جبکہ پارلیمانی سیکریٹری اور قائمہ کمیٹی کی چیرمین شپ آفر کی جارہی ہے۔ کیا ہم سیاست یا حکومت سازی پر نہیں سمجھتے۔ اس حوالے سے حکومتی پارٹی کا موقف جاننے کے لیے چیف وہیپ اکبر ایوب، سابق اسپیکر مشتاق غنی سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی لیکن ارکان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
[ad_2]
Source link