[ad_1]
پشاور: گرڈ اسٹیشن میں دخل اندازی کے نتیجے میں کئی فیڈرز میں فالٹ آ گیا اور شہر میں بجلی بند ہونے کے 24 گھنٹوں بعد بحال کردی گئی۔
ترجمان پیسکو کے مطابق فیڈرز میں فالٹ زبردستی گرڈ شروع کرنے کی وجہ سے آیا تھا، جس کے بعد 24 گھنٹے تک 12 فیڈرز میں حال بجلی بحال نہیں ہو سکی ، جس کی وجہ سے شہری و نواحی علاقوں میں لوگ ذہنی کرب کا شکار رہے اور کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: فیڈرز زبردستی چالو کرانے سے گرڈ اسٹیشن اندھیروں میں ڈوب گیا
پشاور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق اچانک فیڈرز بحالی سے سسٹم اوور لوڈ ہو کر ٹرپ کرگیا، جس کی وجہ سے 32 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بند ہو گئی تھی، جس پر پیسکو کی ٹیموں نے بحالی آپریشن شروع کیا اور مرمتی کام مکمل کرکے تمام فیڈرز پر بجلی بحال کی۔
بعد ازاں رحمان بابا گرڈ اسٹیشن سے منسلک تمام 32 فیڈرز پر شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
مزید پڑھیں: پختونخوا؛ اہم شخصیات کی گرڈاسٹیشنز میں مداخلت پر مقدمے کیلیے وزیر داخلہ کو خط
ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مظاہرین کی جانب سے گرڈ میں زبردستی فیڈرز چالو کرانے کی وجہ سے فالٹ کے باعث بجلی معطل ہوئی تھی۔
[ad_2]
Source link