[ad_1]
پشاور: ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس کےعملے نے باچا خان ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران فضائی راستے کے ذریعے پشاور سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے پشاور سے کراچی جانے والی پرواز پرایک مسافر سے 648 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی۔
اعلامیے کے مطابق مسافر شیراز نے مذکورہ منشیات اپنے دوبیگز میں مہارت سےچھپا رکھی تھی، تلاشی کے دوران سامان کو مشکوک قراردیا، اور بیگز کی جامع تلاشی لی گئی تو پھر اُس میں سے آئس نکلی جسے پشاور سے کراچی منتقل کیا جارہا تھا۔
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کوابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس ہیروئن کے ساتھ اے این ایف حکام کےحوالےکردیا گیا۔
[ad_2]
Source link