8

اسلام آباد میں 41 روز سے جاری سیو غزہ دھرنا ختم

فوٹو: سوشل میڈیا

فوٹو: سوشل میڈیا

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ذاتی کاوشوں سے وفاقی دارالحکومت میں 41 روز سے جاری سیو غزہ دھرنا ختم کردیا گیا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی سربراہی میں سیو غزہ کمپین کے عہدیداروں کی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات ہوئی جس میں دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور ڈی آئی جی آپریشنر علی رضا بھی شریک تھے۔

محسن نقوی نے کہا کہ فلسطین کیلئے ہر پاکستانی کے دل میں وہی بات ہے جو آپ کے دل میں ہے۔ ہمیں ان کے کسی مطالبے پر اعتراض نہیں، پاکستان اس ضمن میں پہلے ہی بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم ان کی سفارشات پر بھی عملدرآمد کریں گے، دھرنے کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ میں جاں بحق ہونے والے شرکا کیلئے دعا گو ہیں، ان افراد کو انصاف ضرور ملے گا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں