9

گوجرانوالہ: بااثرا فراد کا محنت کش پر تشدد، گود میں موجود 3 سالہ بچی گر کر جاں بحق

[ad_1]

گوجرانوالہ میں بااثر افراد نے چوری کا الزام لگاکر محنت کش اور کمسن بچی کو مبینہ تشدد کانشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ میں رضوان بچی لائبہ کوجوس دلانے جارہا تھا کہ ملزمان نے اسے چوری کے الزام میں پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔

تشدد کے دوران رضوان کی گود میں موجود تین سالہ لائبہ زمین پر گرنے سے جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان یاسر، افتخار اور ذوالفقار نے رضوان پر چوری کاالزام لگایا تھا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں