7

کراچی، شارع فیصل پر باراتیوں کی کوسٹر کو حادثہ، ایک خاتون جاں بحق

[ad_1]

فوٹو ایکسپریس نیوز

فوٹو ایکسپریس نیوز

  کراچی:  شارع فیصل پی اے ایف بیس پی ایس او پمپ کے قریب باراتیوں سے بھری کوسٹر الٹنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت ایک درجن سے زائد باراتی زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پر باراتیوں کی کوسٹر الٹنے کے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 ، ایدھی اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچے جنہوں نے زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جبکہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینسوں میں زخمی ہونے والے متعدد افراد کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

چھیپا حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 27 سالہ نادیہ کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 27 سالہ آصفہ ، 50 سالہ ریشمہ ، 20 سالہ دعا ، 12 سالہ عبدالرحیم ، 11 سالہ عبدالرزاق ، 2 سالہ مدثر ، 18 سالہ سونیا ، 25 سالہ کلثوم اور 55 سالہ نصرت سمیت دیگر افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کے باعث شارع فیصل پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہونے سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں جبکہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ متوفیہ کی لاش اور 5 زخمیوں کو جناح اسپتال جبکہ 4 زخمیوں کو سول ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے عملے کی جانب سے متعدد زخمیوں کو موقع پر ہی ہنگامی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر حادثہ ایک کار کے اوور ٹیک کرنے کے باعث پیش آیا جس کے نتیجے مییں باراتیوں سے بھری کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں ایک سفید رنگ کی کار کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق باراتیوں کی کوسٹر ڈرگ روڈ سے بارات لیکر محمود آباد کے علاقے منظور کالونی جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا اور خوشیوں سے بھرا سفر ماتم میں تبدیل ہوگیا۔ بارات کے قافلے میں دیگر گاڑیاں بھی شامل تھیں جس میں کچھ مہمان حیدر آباد سے بھی شادی میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے۔

حادثے کی اطلاع پر بہادر آباد پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ الٹنے والی کوچ کو فوری طور پر شارع فیصل سے ہٹا دیا گیا۔ جس کے بعد ٹریفک کی روانہ بحال ہوگئی



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں