7

اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنے والے تین دہشت گرد گرفتار، پولیس ذرائع

[ad_1]

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

سوہاوہ: سوہاوہ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اے این ایف کے جوانوں کو شہید کرنے والے تین دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق ضلع گجرات سے ہے، جبکہ ان کے دو دیگر ساتھی دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

سوہاوہ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد گوادر سے ایران فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

واضح رہے کہ دس روز قبل ڈومیلی موڑ پر اے این ایف کے تین جوانوں کو دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔

دہشت گردوں کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان فائرنگ کے بعد روپوش ہو گئے تھے، جن کی گرفتاری کے لیے سوہاوہ پولیس کا سرچ آپریشن جاری رہا۔

پولیس ذرائع کے مطابق سوہاوہ پولیس نے خفیہ اداروں کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کی، گرفتار دہشت گردوں میں بلال حیدر، سید عابد علی اور غفران عباس شامل ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں