[ad_1]
کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے ایرانی ڈیزل صوبہ سندھ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان ایف سی کے مطابق انسداد اسمگلنگ کی کارروائی بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں قومی شاہراہ این 65 پر کی گئی۔ ایف سی بلوچستان کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈیزل اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا۔
اسمگلرز 4 ٹرکوں اور 4 نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں میں تقریباً 39200 لیٹرز ایرانی ڈیزل صوبہ سندھ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔
ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئیں۔
[ad_2]
Source link