[ad_1]
کراچی: شہر قائد میں آج بھی گرم و مرطوب دن متوقع ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر پر بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں اثرانداز ہونا شروع ہوگئیں جبکہ ہفتہ و اتوار کی درمیانی شب سے شہر میں شدید حبس محسوس کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 71 ریکارڈ ہوا۔ پیر کو پارہ مزید ایک ڈگری اضافے سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
شہر کے مضافاتی علاقوں بشمول قرب و جوار میں ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔
[ad_2]
Source link