[ad_1]
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کے لیے قومی تحریک مزاحمت کا آغاز کر دیا ہے اور آج مہنگی بجلی، طویل لوڈ شیڈنگ، عوام دشمن بجٹ کے خلاف ملک گیر مظاہرے ہوں گے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ قوم مایوس ہونے کے بجائے ظالم اشرافیہ سے نجات کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، پنجاب میں دفعہ 144انگریزوں کا عطا کردہ قانون ہے لیکن حق کے لیے آواز کو نہیں دبایا جاسکتا، حکمرانوں نے جو کرنا ہے کر لیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں کی صورت میں بجلی بموں نے عوام کی زندگی عذاب کر دی ہے، شہباز شریف عرصہ دراز سے لوڈ شیڈنگ خاتمے کے جعلی اعلانات کر رہے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی بجٹ پر نوراکشتی جاری ہے، روٹھنے منانے کی ڈرامہ بازیوں کو عوام خوب سمجھتے ہیں۔
دوسری جانب، جماعت اسلامی پی پی 169 کے تحت مہنگی بجلی، بجلی کے بلوں میں اضافے اور لوڈشیڈنگ پر احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھ والے پنکھے احتجاجی طور پر تھام کر حکومت مخالف شدید نعرے بازی کی۔
نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور احمد سلمان بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2800 ارب روپے بجلی کے بلوں میں ڈال دیتے ہیں جو بجلی استعمال نہیں ہوتی ہے اور آئی پی پی ایز حکومت کے داماد بن چکے ہیں کچھ کریں یا نا کریں آؤ بھگت پوری ہوتی ہے۔
احمد سلمان بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی مل کر عوام کی درگت بنا رہے ہیں، عوام متحد ہو کر فیصلہ کر لیں کہ انکی چکنی چوپڑی باتوں میں نہیں آنا ہے۔ شہباز شریف وزیراعلیٰ تھے اور لوڈشینڈنگ ہوتی تھی، مینار پاکستان ہاتھ والا پنکھا تھامے نظر آتے تھے، عید پر 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوئی کسی کو کچھ نہیں ہوا عوام گرمی میں بے حال ہوگئی۔
نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن نے عوام کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے عوام کا مقدمہ ہر چوک پر لڑیں گے۔
مظاہرے میں حافظ احمد عمیر، حافظ رضوان ، فرخ اسلام چوہدری اور اسحاق گجر نے بھی شرکت کی۔
[ad_2]
Source link