4

سوناکشی کی شادی کی تقریبات کا آغاز؛ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 2020 سے ایک دوسرے کے دوست ہیں اور اب شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 2020 سے ایک دوسرے کے دوست ہیں اور اب شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں

نئی دہلی: اداکارہ سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز والد شتروگھن سنہا کی رہائش گاہ رامائن میں پوجا کروا کر کردیا گیا جس میں رشتہ داروں اور خاص دوستوں نے بھی شرکت کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر  دلہن سوناکشی نے نیلے رنگ کا روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا جب کہ والد شتروگھن سنہا بھی بیٹی کے دوپٹے کے رنگ سے ملتے جلتے رنگ کی شرٹ اور پتلوں نظر آئے۔

سوناکشی سنہا اور شتروگھن سنہا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور ایک جیسے لباس اور شکل و صورت کے باعث صارفین نے دونوں کو جڑواں قرار دیا۔ صارفین نے سوناکشی اور ان کے والد کو مبارک باد دی۔

سوناکشی سنہا کی بہترین دوست اور اداکارہ ہما ​​قریشی کی بھی رہائش گاہ پر تصویر بنوائی گئی۔

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 2022 میں فلم ڈبل ایکس ایل میں ایک ساتھ کام کیا اور 2020 سے ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں اور دونوں کی شادی کی افواہیں زیرگردش تھیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں