7

پنجاب میں ڈیجیٹل اسکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

[ad_1]

فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

 لاہور: پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت سرکاری اسکولوں کے ایک ہزار ٹیچرز کو فری ڈیجیٹل سرٹیفکیشن کورسز کرائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ  مریم نواز شریف سے الائیڈ، ٹیک ویلی اور گوگل فار ایجوکیشن کے وفد کی ملاقات میں اہم فیصلے کیے گئے۔ آسٹریلیوی ادارہ الائیڈ کے اشتراک سے ’’کروم بکس‘‘ کی اسمبلنگ پنجاب میں کی جائے گی۔

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے 50ہزار طلبہ کو گوگل آئی ڈی مفت فراہم کی جائے گی جبکہ 15 ہزار یونیورسٹیز طلبہ کے لیے بھی مفت سرٹیفکیشن کورسز پراجیکٹ اور ڈیڑھ کروڑ ڈالر فیس کے لیے گوگل فار ایجوکیشن معاونت کرے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ریجنل ہیڈ پال ہچنگس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا۔ ڈیجیٹل ایجوکیشن منصوبوں، اسمارٹ کلاس روم اور ڈیجیٹل ایجوکیشنل ایکو سسٹم میں تعاون کے امکانات کا جائزہ کیا گیا۔

آؤٹ آف اسکول بچوں کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کے لیے گوگل فار ایجوکیشن کی تکنیکی معاونت حاصل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے طلبہ گوگل آئی ڈی کے ذریعے لاگ ان  کر سکیں گے جبکہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس کو اینٹی وائرس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر کی سرٹیفکیشن کرائی جائے گی۔ لیول ون اور لیول ٹو سرٹیفکیٹ حاصل کرکے اسٹوڈنٹس دنیا بھر میں آسانی سے جاب حاصل کرسکیں گے۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ اسکول آن ویل کے دو پائلٹ پراجیکٹ چند ہفتوں میں لانچ کر دیے جائیں گے، اسکول آن ویلز میں طلبہ اپنے گوگل آئی ڈی کو لاگ اِن کرکے اسٹڈیز کرسکیں گے۔ کروم بکس کے ذریعے طلبہ کو کوئی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ نہیں کرنا پڑے گی اور طلبہ کے زیر استعمال کروم بکس کا ڈیٹا بھی مانیٹر کیا جا سکے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ نظام تعلیم میں خامیوں اور کمزوریوں کا تعین کرکے بہتری کے لیے کوشاں ہیں، ایجوکیشن سسٹم ری ویمپ کیے بغیر مثبت تبدیلی ممکن نہیں اور سرکاری اسکولوں کے بار بار وزٹ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہوں، اگر ہمارے طلبہ کو مواقع میسر ہوتو کمال کر سکتے ہیں۔

گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے حکومت پنجاب کے پہلی سرکاری آٹیزم اسکول پراجیکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اسکولوں میں تحقیق، جدت لانے سمیت بیشتر متعلقہ امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گوگل ٹیم کو پنجاب حکومت کے آئی ٹی انیشیٹیوز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سرٹیفکیٹس کے ذریعے نوجوانوں کو مقامی اور عالمی مارکیٹ میں روزگار کے حصول کے قابل بنایا جائے گا، پنجاب حکومت گوگل فار ایجوکیشن کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ آئی ٹی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں مہارت نوجوانوں کو معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کرے گی۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ کروم بکس کی مقامی سطح پر اسمبلنگ میں بھرپور معاونت کریں گے۔

گوگل فار ایجوکیشن ریجنل ہی، پال ہچنگس نے کہا کہ ڈیجیٹل ایجوکیشن تک رسائی آسان بنانے کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں، پنجاب میں نظام تعلیم کو جدت کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔

وفد میں گوگل فار ایجوکیشن کے کرس ہارٹ، حارث سفیان، الائیڈ کارپوریشن کے سی ای او آرون سیتھر جیکسن، آپریشنز لیڈ جنید شہاب، ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق، مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن لیڈ نشوا ابرار اور آؤٹ ریچ اینڈ کوآرڈینیشن منیجر مدیحہ منگول شامل تھیں۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں