6

جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر ابوظہبی سے پاکستان آنیوالا افغان باشندہ گرفتار

[ad_1]

جعلی پاکستانی سفری دستاویزات پر ابوظہبی سے پاکستان پہنچنے والا افغان باشندہ محمد نعیم ایف آئی اے امیگریشن کی حراست میں ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

جعلی پاکستانی سفری دستاویزات پر ابوظہبی سے پاکستان پہنچنے والا افغان باشندہ محمد نعیم ایف آئی اے امیگریشن کی حراست میں ( فوٹو: ایکسپریس نیوز)

  کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ  پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر ابوظہبی سے پاکستان پہنچنےو الے افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم محمد نعیم فلائٹ نمبر EY221 کے ذریعے ابوظہبی سے پاکستان پہنچا تھا، ملزم کے پاسپورٹ پر بیرون ملک روانگی کے حوالے سے کسی قسم کی اسٹیمپ نہیں پائی گئی اور نہ ملزم کا آئی بی ایم ایس میں بھی کسی قسم کا سفری ریکارڈ موجود نہ تھا۔

ملزم کے پاسپورٹ پر یو اے ای کی جعلی آمد و روانگی کی مہریں لگی ہوئی تھیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے اوراس کے شناختی کارڈ پر ضلع ٹنڈو اللہ یار کا پتہ درج ہے، تاہم ملزم ٹنڈو اللہ یار کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات نہ دے سکا۔

ترجمان  ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوائے، ملزم محمد نعیم کومزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں