[ad_1]
لاہور:
سی ٹی او عماہ اطہر کے حکم پر بادامی باغ اڈا، نیاز شہید اڈا، ٹھوکر نیاز بیگ، عبداللہ ٹریولز، گجومتہ پر بھی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
انہوں نے تمام سرکل افسران کو داخلی اور خارجی راستوں کے دورے کرنے اور ڈویژنل افسران کو فزیکلی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے نگرانی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عمارہ اطہر نے کہا کہ ٹریفک رسپانس یونٹ کو رہائشی علاقوں میں تعینات کیا جائے اور شہر بھر میں کہیں سے بھی ٹریفک کنجیشن کی کال موصول نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پردسیوں کی واپسی کے باعث بس اڈوں اور شہر کے داخلی راستوں پر رش رہے گا لہٰذا مذکورہ علاقوں میں بھی نفری تعینات کردی جائے۔
[ad_2]
Source link