8

شادی کا ارادہ ختم نہیں ہوا، کوئی اچھا شخص ملا تو شادی کرلوں گی، شازیہ منظور

 لاہور: پاکستان کی نامور لوک گلوکارہ شازیہ منظور نے کہا ہے کہ ان کا شادی کا ارادہ ختم نہیں ہوا ہے جب انہیں کوئی اچھا آدمی مل گیا تو وہ ضرور شادی کرلیں گی۔

ایک نجی ٹی وی کے شو میں گلوکارہ کا کہنا تھا کہ میوزک انڈسٹری میں آنے سے قبل ان کی منگنی ہوئی تھی لیکن وہ ان کی گلوکارہ بننے کی وجہ سے ٹوٹ گئی۔

شازیہ منظور کا کہنا تھا کہ وہ بھی ہر انسان کی طرح جذبات رکھتی ہیں اور ان کے بہت سے کرش تھے لیکن معاملات آگے نہیں بڑھ سکے۔

انہوں نے بتایا کہ میوزک انڈسٹری میں آنے کے بعد انہیں بہت زیادہ محنت کرنی پڑی جس کی وجہ سے شادی کی طرف ان کا دھیان ہی نہیں رہا اور انہیں اس پر پچھتاوا نہیں ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں