9

آسٹریلیا: خاتون کا لاکھوں ڈالر انشورنس کے حصول کیلئے اپنی موت کا جھوٹا دعویٰ

[ad_1]

خاتون کو اگلے ماہ سزا سنائی جائے گی—فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

خاتون کو اگلے ماہ سزا سنائی جائے گی—فوٹو: بشکریہ این ڈی ٹی وی

 پرتھ: آسٹریلیا کی خاتون نے تقریباً 5 لاکھ ڈالر انشورنس حاصل کرنے کے لیے اپنی موت کا جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے خود کو ان کا پارٹنر ظاہر کیا تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنی موت کا جھوٹا ڈراما رچانے والی خاتون کی شناخت 42 سالہ کیرین سیلکلڈ کے نام سے ہوئی اور انہیں اپنے پارٹنر کے نام پر انشورنس کی رقم حاصل کرنے کی کوشش کے دوران مارچ میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی پارٹنر ایک کار حادثے میں ہلاک ہوگئی ہیں، اس دعوے کے ساتھ جھوٹی دستاویزات، جھوٹا ڈیتھ سرٹیفکیٹ، مغربی آسٹریلیا کی کورونر کورٹ کا خط اور موت کے حوالے سے تفتیشی ریکارڈ بھی شامل تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ انشورنس کمپنی نے 42 سالہ خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں 4 لاکھ 77 ہزار 520 ڈالر منتقل کردیے تھے اور یہ اکاؤنٹ انہوں نے اپنے پارٹنر کے نام کھلوایا تھا۔

بعد ازاں فٹنس انسٹرکٹر نے مذکورہ اکاؤنٹ سے کئی ادائیگیاں کیں تاہم اسکیم وسیع ہونا شروع ہوگئی جب موت کا ڈراما کرنے والی خاتون سیلکلڈ کا بینک اکاؤنٹ میں رقم کم ہوتی گئی جس کے نتیجے میں مشتبہ اکاؤنٹ بند کردیا گیا۔

خاتون نے رقم تک رسائی کے لیے کوشش کے لیے پالمیرا نے ایک افسر کی جانب سے تصدیق کی گئیں آئی ڈی فارمز کے ساتھ پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا تاہم بینک میں جمع کرنے سے قبل ان فارمز کو چیک کیا گیا لیکن وہ ویریفیکیشن کے عمل سے منظور نہیں ہوئیں۔

کیرین سیلکلڈ کو مارچ میں گرفتار کرکے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور ان پر دو جرم عائد کیے گئے ہیں اور انہیں جھوٹ بول کر مالی فائدہ حاصل کرنے پر سات سال قید کی سزا ہوسکتی ہے اور ان کو پرتھ کی ضلعی عدالت میں اگلے ماہ سزا سنائی جائے گی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں