ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنے چھوٹے بھائی ابراہیم سے معافی مانگ لی۔
اداکارہ نے ایک تازہ انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے اپنے چھوٹے بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ اپنے تعلقات پر بات چیت کی ہے۔
اس موقع پر سارہ نے ماں کی طرح تربیت کرنے پر بھائی سے معافی مانگ لی اور کہا کہ ابراہیم دو ماؤں کے درمیان بڑا ہوا ہے۔
سارہ علی خان نے بتایا کہ ابراہیم اپنی اداکاری کیلئے ان کے پاس مشورے کیلئے آتا ہے لیکن زیادہ تر وہ خود اسے جاکر مشورے دیتی رہتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ایک ماں کی طرح اس پر حکم چلاتی ہیں حالاں کہ ابراہیم بہت زیادہ اسمارٹ ہے۔
واضح رہے کہ ابراہیم علی خان فلم ’سرزمین‘ کے ساتھ اپنا بالی وڈ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں جسے بومن ایرانی کے بیٹے کایوزے نے ہدایت کاری دی ہے۔