[ad_1]
کراچی: اتوار کو شہر میں گرمی کی غیرمعمولی لہر کے سبب پارہ 40 ڈگری کو عبورکرگیا، سمندری ہواؤں کی بندش کے نتیجے میں موسم انتہائی گرم و مرطوب رہا،ہیٹ انڈیکس 52 ریکارڈ ہوا،گرمی کی لہرمزید 3 روزبرقراررہ سکتی ہے۔
اتوار کو دن کا آغازانتہائی گرم ومرطوب موسم سے ہوا،جس کے دوران کم سےکم درجہ حرارت 31 اور ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد رہا، بعدازاں بتدریج بڑھتے درجہ حرارت و نمی کے تناسب کی وجہ انتہائی گرم ومرطوب دن ریکارڈہوا.
غیرمعمولی گرمی اور حبس کی وجہ سے شہری بلبلااٹھے،سمندری ہواؤں کی نصف شب سے بندش اور بلوچستان کی شمال مغربی ہواؤں کے اثرانداز ہونے کے نتیجے میں جزوی ہیٹ ویو جیسی صورتحال رہی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.6 ڈگری جبکہ دن کے وقت نمی کا تناسب 54 فیصد رہا،ہیٹ انڈیکس 52 ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی نئی لہر آئندہ 3 روز تک برقرار رہ سکتی ہے، جس کے دوران پارہ 38 سے40 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ سمندری ہواِئیں(صبح سے دوپہرکے درمیان)مختصر وقت کے لیے غیرفعال ہوسکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نمی کا تناسب صبح کے وقت 65 سے 75 جبکہ شام کو 45 سے55 رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو پڑنے والی گرمی کے دوران کوئی سابقہ ریکارڈ نہیں ٹوٹا کیونکہ 18 جون سن 1979 کو شہر کا درجہ حرارت 47 ڈگری ریکارڈ ہوچکا ہے۔
دیہی سندھ کے کچھ اضلاع میں درجہ حرارت 46 تا 48 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے،اتوارکو سب سے زیادہ پارہ جیکب آباد میں 46 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ دادو اور چھور میں درجہ حرارت 45.5 ڈگری رہا۔
[ad_2]
Source link