9

کراچی: اینٹی نارکوٹکس کی کارروائیاں، 3 منشیات فروش گرفتار

[ad_1]

ایکسائز حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی گئی ہیں—فوٹو: فائل

ایکسائز حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی گئی ہیں—فوٹو: فائل

  کراچی: ایکساٸز ریپڈ رسپانس یونٹ اور نارکوٹکس کنٹرول نے ضلع کورنگی اور شکارپور میں کی کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے 3 منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضے سے منشیات برآمد کرلی۔

ایکسائز حکام نے بتایا کہ ایکسائز ریپڈ ریسپانس یونٹ کی ٹیم نے کورنگی کراسنگ کے قریب اٹک پیٹرول پمپ کے پاس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی اور اس دوران ملزمان نے ریپڈ رسپانس یونٹ کی ٹیم پر فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں دو ملزمان فرار ہوئے لیکن دو ملزمان کو دھر لیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد فرحان اور محمد عارف کے نام سے ہوئی ہے اور ان کے قبضے سے مہنگی 5 کلو 140 گرام چرس برآمد کرلی  گئی ہے۔

ایکسائز حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان گزری کے علاقے میں منشیات کا دھندہ کرتے ہیں اور عرصہ دراز سے منشیات کے دھندے سے منسلک تھے، گرفتار ملزمان عادی مجرم ہیں اور متعدد بار جیل بھی جا چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسائز حکام کے مطابق ضلع شکارپور میں بھی ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول ٹیم نے کارروائی کی جہاں ایک ملزم شوکت کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے 4 کلو چرس برآمد کرلی گئی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں