[ad_1]
کراچی: ایئر پورٹ کے علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونےوالا ڈی ایس پی کا بیٹا دوران علاج جناح اسپتال میں دم توڑ گیا۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام ایئر پورٹ کے علاقے گلشن اصغر میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 45 سالہ ذیشان ولد اقبال زخمی ہوگیا تھا جسے طبی امدا د کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،تاہم اتوار کی شب ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ہیڈ محرر ملک ظہیر اعوان کے مطابق واقعے میں ملوث کسی بھی ملزم کو پولیس گرفتار نہیں کر سکی، انھوں نے بتایا کہ گھر سے دو گولیوں کے خول ملے ہیں جبکہ جائے وقوعہ سے مزید شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔
ملک ظہیر اعوان نے بتایا کہ جس پستول سے گولی چلی وہ پستول مقتول کے والد کی ہے جو کہ محکمہ پولیس سے ڈی ایس پی ریٹائرڈ ہوئے تھے تاہم پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے۔
[ad_2]
Source link