12

انوپم کھیر کے آفس سے رقم اور فلم نیگیٹو چرانے والے چور گرفتار

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 ممبئی: ممبئی پولیس نے بھارتی اداکار انوپم کھیر کے آفس سے رقم بھری تجوری اور فلم نیگیٹیو چرانے والے دو چوروں کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے چوروں سے رقم اور نیگیٹو بھی برآمد کرلیا ہے، تجوری کے اندر سوا چار لاکھ کیش موجود تھا۔

اداکار کے آفس سے چرائے جانے والا نیگیٹو فلم ’میں نے گاندھی کو نہیں مارا‘ کا تھا جو 2005 میں ریلیز ہوئی تھی۔

انوپم کھیر نے چوروں کو مختصر وقت میں پکڑنے پر ممبئی پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پوسٹ بھی لگائی ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں