15

بلدیہ اعظمیٰ کراچی کا نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

[ad_1]

بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 49ارب 60کروڑ روپے لگایا گیا ہے:فوٹو:فائل

بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 49ارب 60کروڑ روپے لگایا گیا ہے:فوٹو:فائل

  کراچی: بلدیہ عظمی کراچی کا نئے مالی سال کیلئے مجوزہ  بجٹ  آج  پیش کیا جائے گا۔

بلدیہ عظمی کراچی کے مجوزہ بجٹ کی دستاویزات کے مطابق بلدیہ عظمی کراچی کا مالی سال 2024.25کیلئے 49ارب 70کروڑ 18لاکھ روپے کا مجوزہ بجٹ پیش ہوگا۔ کے ایم سی کا  آئندہ مالی سال کیلئے مجوزہ بجٹ 9کروڑ 99لاکھ روپے سرپلس ہوگا

نئے مالی سال کے بجٹ میں  فنڈز و آمدنی کا تخمینہ 49ارب 70کروڑ روپے  لگایا گیا ہے۔ بجٹ  دستاویزات کے مطابق  بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 49ارب 60کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔  نئے مالی سال کے سرپلس بجٹ میں 9کروڑ 99لاکھ روپے بچت ظاہر کی گئی ہے جبکہ  بجٹ میں گریڈ 1سے 16گریڈ کے ملازمین کی تنخواہ میں 25فیصد اور گریڈ 17سے گریڈ  21 تک کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

بجٹ میں کے ایم سی کے ریٹارڈ ملازمین کی پنشن میں 15فیصد اضافہ کی تجویز ہے۔  کے ایم سی بجٹ 2023.24 ۔ ریونیو تخمینہ 49ارب 70کروڑ روپے ۔ دستاویزات  کے مطابق  ریونیو تفصیلات کچھ اس طرح ہے کہ  بجٹ میں حکومت سے  گرانٹ اور فنڈز کا  تخمینہ  25ارب روپے ہے ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی مد میں  9ارب 16کروڑ روپے وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

کلک ورلڈ بینک پراجیکٹ کیلیے 6ارب 47کروڑ روپے وصولی کی مد میں رکھے گئے ہیں جبکہ انفورسمنٹ اینٹی انکروچمنٹ سے ریونیو  وصولی کا تخمینہ 23کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔ اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ 31کروڑ ، کچی آ بادی 17کروڑ ، پی ڈی ارونگی سے 20کروڑ ریونیو وصولی تخمینہ لگایا گیا ہے۔

چارچڈ پارکنگ 15کروڑ ، انفورسمنٹ ایمپلیٹیشن سے 17کروڑ ریونیو تخمینہ لگایا گیا ہے۔  ایم یو سی ٹی سے 2ارب ریونیو وصولی کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔ کے الیکٹرک سے واجبات کی وصولی کی مد میں 1ارب 85 کروڑ روپے ریونیو وصولی تخمینہ لگایا گیا ہے۔  فنانس و اکاؤنٹس سے 75کروڑ ، ایڈورٹائزمنٹ کی مد میں 50کروڑ روپے ریونیو وصولی تخمینہ لگایا گیا۔

بجٹ دستاویزات میں ویٹنری سروسز 42کروڑ ، میونسپل سروس سے 34کروڑ ریونیو وصولی تخمینہ لگایا گیا۔  کلچرل اسپورٹس و ری کریشن سے 24کروڑ ، ٹرانسپورٹ و کمیونیکشن سے 20کروڑ ریونیو وصولی متوقع  انجنئیرنگ سے 14کروڑ ، میڈیکل ہیلتھ سروسز سے86 کروڑ آمدنی تخمینہ  پارک و ہارٹیکلچر سے 78کروڑ آمدنی تخمینہ لگایا گیا ہے۔ کے ایم سی مالی سال 2024.25 کیلیے 49ارب 60کروڑ روپے بجٹ اخراجات تخمینہ بجٹ اخراجات تخمینہ تفصیلات  کچھ اس طرح ہے بجٹ میں سندھ حکومت سے  10ارب 80کروڑ روپے بیل آؤٹ پیکج کے تحت پینشنرز کی ادائیگی کی مد میں   کئے گئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کی مد میں 9ارب 16کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ میڈیکل ہیلتھ سروسز کیلئے 6ارب 94کروڑ روپے مختص کئے گئے  کلک ورلڈ بینک پراجیکٹ کیلیے 6ارب 47کروڑ روپے مختص ۔ میونسپل سروسز کیلئے 4ارب 93کروڑ روپے مختص  انجنئیرنگ کی مد میں ترقیاتی کاموں کیلیے 2ارب 54کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ریونیو ڈیپارٹمنٹ ، لینڈ  انفورسمنٹ ، اسٹیٹ ، کچی آ بادی ، پی ڈی ارونگی ، چارچڈ پارکنگ کیلیے 1ارب 90کروڑ روپے مختص  پارک اور ہارٹیکلچر کیلیے 1ارب 59کروڑ رہوے مختص سیکرٹریٹ اخراجات کیلئے 1ارب 35کروڑ روپے مختص ۔کلچر ، اسپورٹس ریکریشن کیلیے 1ارب 32کروڑ روپے مختص  فنانس ، اکاوںٹس اور ایم یو سی ٹی کیلیے 99کروڑ روپے مختص  کے ایم ڈی سی کیلیے پچاس کروڑ روپے مختص ہیں۔

محکمہ قانون کیلیے 23کروڑ روپے، انٹرپرائز اینڈ انویسٹمنٹ پرموشن کیلئے 12کروڑ روپے ، انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلیے 9کروڑ 80لاکھ روپے مختص ٹرانسپورٹ کمیونیکشن ٹرمنل کیلیے 5کروڑ 62لاکھ روپے مختص  کئے جائیں گے ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں