15

پشاور؛ آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم بیرون ملک سے واپسی پر دھرلیا گیا

[ad_1]

 ملزم نے متاثرہ خاتون کو واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات بھی بھیجے ، ترجمان ایف آئی اے

ملزم نے متاثرہ خاتون کو واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات بھی بھیجے ، ترجمان ایف آئی اے

 پشاور: آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو بیرون ملک سے واپس آتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے آن لائن جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا۔ ملزم محمد زبیر نے فیس بک پر شکایت کنندہ خاتون کی قابل اعتراض ، نازیبا تصاویر شئیر کیں تھی۔

ملزم نے متاثرہ خاتون کو واٹس ایپ پر دھمکی آمیز پیغامات بھی بھیجے اور مذموم مقاصد کے ساتھ شکایت کنندہ کی تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کیں۔ ملزم قابل اعتراض مواد کی آڑ میں متاثرہ خاتون کو بلیک میل کر رہا تھا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔

ملزم محمد زبیر کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد میں مقدمہ درج تھا جسے بیرون ملک سے واپسی پر ایف آئی اے امیگریشن حکام نے پشاور ائرپورٹ پر بروقت کارروائی کر کے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کے حوالے کردیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں