12

کراچی میں آج درجہ حرارت 41 ڈگری تک جانے کا امکان

[ad_1]

  کراچی: جزوی ہیٹ ویو کے سبب آج کراچی کا درجہ حرارت 41 ڈگری تک ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے گرمی کی غیرمعمولی لہر کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں 3 روز کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے، کل تک کراچی میں دن کے وقت پارہ 38 تا 40 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

حیدرآباد، میر پور خاص، عمرکوٹ اور بدین میں پارہ 44 تا 46 رہنے کی توقع ہے جبکہ جیکب آباد، دادو، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ اور شہید بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 46 تا 48 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔

تھرپارکر اور عمرکوٹ میں آج شام یا رات آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں