17

لاہور؛ بولنے اور سننے کی قوت سے محروم 13 سالہ لاپتا بچہ کراچی سے بازیاب

[ad_1]

ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں:فوٹو:ایکسپریس نیوز

ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں:فوٹو:ایکسپریس نیوز

 لاہور: بولنے اور سننے کی قوت سے محروم لاہورکا  13 سالہ مغوی  بچہ کراچی سے بازیاب کروا لیا گیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے بچے کی بحفاظت بازیابی کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن شفیق آباد لاہورغلام رسول رسول اعوان نے ٹیم کے ہمراہ مغوی بچے شعیب کو کراچی سے تلاش کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن نے اپنے دفتر میں بچے کو والدین کے سپرد کر دیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن شفیق آباد کے مطابق بچہ شعیب ٹرین پر بیٹھ کر کراچی چلا گیا تھا۔  بچے کے والد نے اس کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا۔ بچے کو ہیومین انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کیا گیا۔

بچے کے والدین نے ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری کو پھول پیش کیے اور شکریہ ادا کیا۔  ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں