[ad_1]
سوہاوہ: بیس سالہ لڑکی سے گھر میں گھس کر گن پوائنٹ پر زیادتی کرنے اور والدہ کو تشدد کرکے ٹانگ توڑدینے کا ملزم گرفتاری کے بعد پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواحی علاقے دیالی میں پولیس تھانہ سوہاوہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس جنسی زیادتی کے ایک ملزم طاہر شاہ کو لے کر جارہی تھی کہ پولیس اور ملزم کے ساتھیوں کے درمیان مقابلہ ہوگیا۔
اطلاعات ہیں کہ ملزم طاہر شاہ کو چھڑانے کے لیے اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سوہاوہ اور تھانہ ڈومیلی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس پارٹی پر ملزمان کی فائرنگ سے کچھ فائر سرکاری گاڑی کو لگے، ملزم طاہر شاہ ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہو گیا، زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
ملزم قبل ازیں پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے جرم میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ اور سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے۔ مارے گئے ملزم طاہر شاہ پر قتل دہشت گردی اور زنا بالجبر کے متعدد مقدمات درج تھے، ملزم کے خلاف تھانہ سوہاوہ، تھانہ ڈومیلی اور تھانہ گوجرخان میں کل 11 مقدمات درج تھے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے مطابق مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ تھانہ سوہاوہ کی حدود میں درندگی کا واقعہ پیش آیا تھا، اوباش شخص نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کی موجوگی میں 20 سالہ لڑکی سے گن پوائنٹ پر زیادتی کی تھی اور ملزم نے لڑکی، اس کی والدہ اور بھائی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا، تشدد میں والدہ کی ٹانگ بھی توڑ دی تھی۔
[ad_2]
Source link