17

حاملہ ماؤں کا شدید گرمی میں رہنا بچے کی صحت کیلیے خطرناک ہے، تحقیق

[ad_1]

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ شدید گرمی دوران حمل ماں کے پیٹ میں موجود بچے کی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

ماں اور بچے کی صحت سے متعلق ایک سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر حاملہ خواتین زیادہ عرصے تک شدید گرمی میں رہیں تو خود ان کی صحت کے ساتھ ساتھ بچے کی صحت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

یہ تحقیق جنوبی افریقا کی وٹ وارٹرس رینڈ یونیورسٹی سے وابستہ محققین نے کی ہے جس کے نتائج میں بتایا گیا ہے اگر حاملہ خواتین طویل عرصے تک شدید گرم موسم میں رہیں تو وہ ہائی بلڈ پریشر اور شوگر میں مبتلا ہوسکتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ شدید گرمی کی وجہ سے رحم مادر میں نشوونما پانے والے بچے کا اعصابی نظام متاثر ہوسکتا ہے، بچے کی قبل از وقت پیدائش بھی ہوسکتی ہے اور اس دوران دیگر پیچیدگیاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔

حاملہ ماں کا شدید  گرمی میں تادیر رہنا ان کے بچے کے ڈی این اے میں  تبدیلیوں کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

محققین کے مطابق انہوں نے اپنی اسٹڈی کے لیے پچھلی ایک صدی میں کی گئی 29 اسٹڈیز کا جائزہ لیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں