14

فیصل آباد کے مقامی تھیٹر میں فحش رقص کی محفل پر کارروائی کا مطالبہ

[ad_1]

فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

فیصل آباد / لاہور: فیصل آباد کے مقامی تھیٹر میں فحش رقص کی محفل پر پنجاب آرٹس کونسل نے ڈپٹی کمشنر کو سخت کارروائی کیلیے خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے منروہ تھیٹر اور منروہ گولڈ  تھیٹرز میں فحش رقص کی محفل پر پنجاب آرٹس کونسل کے حکام نے نوٹس لے کر برہمی کا اظہار کیا۔

آرٹس کونسل کے حکام نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کو تھیٹر اور منتظمین کیخلاف سخت کارروائی کیلیے خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ’منروہ تھیٹر اور منروہ گولڈ  تھیٹرز میں انتہائی فحش رقص پیش کیا گیا‘۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ ’انتظامیہ متعلقہ تھیٹرز، منتظمین اور ملوث ڈانسرز کے خلاف سخت کارروائی کرے کیونکہ غیر اخلاقی محافل کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی‘۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں