12

گولڈ میڈلسٹ اتقاء قتل کیس کا مرکزی ملزم ظاہر عدالت سے فرار

[ad_1]

  کراچی: گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ اتقاء قتل کیس کا مرکزی ملزم ظاہر عدالت سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق یکم جون کو گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ اتقاء کے قتل کا مرکزی ملزم ظاہر عدالت سے فرار ہوگیا ہے، تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے اتقاء قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

دونوں ملزمان کو بلوچستان کے شہر خضدار اور کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان میں ظاہر علی اور نوید احمد شامل تھے۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں ملزمان کو کورٹ پولیس کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا جس میں مرکزی ملزم ظاہر شاہ عدالت سے فرار ہوگیا ہے۔

ظاہر شاہ نامی ملزم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اتقاء قتل کیس میں ملزم نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اس سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا ۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں