[ad_1]
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے رواں سال کا چھٹا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، یہ قلعہ عبداللہ سے رواں سال کا دوسرا جبکہ صوبے سے سال کا پانچواں پولیو کیس ہے۔
قومی ادارہ صحت لیبارٹری کے مطابق یونین کونسل گلستان 2 سے تعلق رکھنے والے ایک ڈیڑھ سالہ بچے سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا، متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات تین جون کو ظاہر ہوئیں۔
نمونوں میں پائے جانے والا وائرس جینیاتی طور پر وائے بی تھری اے پولیو وائرس کلسٹر سے ہے جو اس سال کے تمام مثبت کیسز اور ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے۔
وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار بھرتھ کا کہنا ہے کہ یہ بلوچستان سے اس سال کا پانچواں پولیو کیس ہے۔ اس سال پولیو وائرس 40 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پایا گیا ہے۔
[ad_2]
Source link