9

لاہور؛ 6 سالہ بچے کو بدفعلی کیلیے اغوا کرنے والا ریکارڈ یافتہ ملزم گرفتار

[ad_1]

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا

 لاہور: پولیس نے 6 سالہ بچے کو بدفعلی کے لیے اغوا کرنے والے ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سفاک ملزم معصوم بچوں کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بناتا تھا۔

لوہاری گیٹ پولیس نے 15 کی کال پر فوری رسپانس کرتے ہوئے کارروائی کی۔ کال کرنے والے نے بتایا کہ میرے بیٹے کو کوئی نامعلوم اغوا کر کے لے گیا ہے۔ 6 سالہ ایان گھر سے پانی لینے نکلا، جسے ملزم موٹر سائیکل پر اغوا کر کے ساتھ لے گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سٹی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی، جس کے بعد بچے کی تلاش کے لیے اے ایس پی شازیہ اسحاق کی نگرانی میں ایس ایچ او بھاٹی گیٹ اور لوہاری گیٹ نے ورکنگ شروع کی اور جدید ٹیکنالوجی کیمروں اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی ۔ پولیس ٹیم نے چند گھنٹوں میں بچے کو بازیاب کرواتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق ملزم عمیر بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ عادی ملزم بچوں کو ورغلا کر بدفعلی کا نشانہ بناتا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو بچے کو اپنے ساتھ لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں