9

کوئٹہ: شعبان سے اغوا کیے گئے دس میں سے تین افراد بازیاب

[ad_1]

کوئٹہ کے سیاحتی مقام شعبان سے اغوا کیے گئے دس میں سے تین افراد بازیاب ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق چند روز قبل ہرنائی کے علاقے شعبان زرغون غرسے اغواء شدہ 10 افراد میں سے تین افراد کو اغوا کاروں نے رہا کردیا ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : کوئٹہ میں پکنک پوائنٹ پر 10 افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر اغوا کرلیا گیا

اطلاعات ہیں کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بڑے پیمانے پر ان کی تلاش جاری ہے جس کے سبب اغوا کاروں نے انہیں رہا کردیا۔

چند روز قبل شعبان پر پکنک مناتے ہوئے مسلح افراد کی بڑی تعداد نے پکنک پوائنٹ کو گھیرے میں لے کر وہاں موجود لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کیے۔

مسلح افراد نے چودہ افراد کو حراست میں لیا تاہم چار افراد کو چھوڑ دیا اور 10 افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے۔ مغویوں میں ایک کسٹم اہل کار سمیت پنجاب کے رہائشی افراد شامل ہیں۔ آج ان دس میں سے تین افراد کو بازیاب کرالیا گیا۔

 



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں