12

سندھ حکومت کا آپریشن عزم استحکام کی حمایت اور تعاون کی یقین دہانی

[ad_1]

  کراچی: سندھ حکومت نے آپریشن عزم استحکام کی حمایت کرتے ہوئے وفاق کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔

سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ اچھے کام کی حمایت کی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی سفارش وفاقی حکومت کرے گی۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف وفاقی حکومت آپریشن کی سفارش کرے گی، سندھ حکومت نے ہمیشہ ہر اچھے کام کی حمایت اور تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کا حصہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی نہیں چاہے گی کہ ملک میں انارکی اور افتراتفری کی صورتحال پیدا ہو۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کسی بھی جماعت کا ہو، وفاق کے ساتھ چلنے میں ہی بہتری ہے، بدترین خدشات کے باوجود ہم وفاق کے ساتھ چل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کچے کے ڈاکو ہتھیار ڈال دیں تو حکومت ان سے بات چیت کر سکتی ہے، شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو وفاق سے جتنے بھی خدشات ہوں وہ ساتھ چلیں گے تو تب ہی مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ہم آہنگی اور اتحاد کی ضرورت ہے، اگر آپ اب بھی بانی پی ٹی آئی کے فلسفے پر چلے تو ملک کو خدانخواستہ نقصان پہنچانے کی بات کریں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امن و امان کے حوالے سے جہاں ضرورت ہوگی وہاں سرداروں سے بات چیت کی جائے گی اور حکومت سندھ جرائم کے خاتمے کے لئے تمام ممکنہ آپشنز پر کام کرے گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبے میں گرمی کی لہر چل رہی ہے، حکومت کی جانب سے کیمپس قائم کئے گئے ہیں، احتیاطی تدابیر کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے، سندھ بھر میں رین ایمرجنسی کے سلسلے میں اجلاس ہوئے ہیں، انتظامیہ کسی بھی صورتحال سے کا سامنا کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں