[ad_1]
کراچی: محکہ صحت سندھ نے ہیٹ ویو کے پیش نظر اسپتالوں کی انتظامیہ کو ایمرجنسی کے نفاذ کے ساتھ ہیٹ ویو کا شکار شہریوں کو بہتر فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سخت ہدایات جاری کردیں۔
محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ ویو کے پیش نظر اسپتالوں اور شہریوں کے لیے احتیاطی ایڈوائزری جاری کردی، محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں اسپتالوں کی انتظامیہ کو ایمرجینسی کے نفاذ کے ساتھ ہیٹ ویو کا شکار شہریوں کو بہتر فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سخت ہدایت جاری کی گئیں ہیں جبکہ شہریوں کو ہیٹ ویو سے محفوظ رہنے کے لیے مختلف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا ہے۔
محکمہ صحت کی ایڈوائزی کے مطابق ہیٹ ویو کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ کے تمام مراکز صحت میں چوبیس گھنٹے کی ایمرجنسی نافذ کی جائے، ایڈوائزری میں اسپتال انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ درجہ حرارت نارمل ہونے تک طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردیں اور اسپتال میں ضرورت کے مطابق طبی عملے میں اضافہ کریں۔
ایڈوائزری میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ مختلف مقامات پر آئی وی ڈریپس،کینولا اور او آر ایس سمیت ضروری طبی سازو سامان سے لیس ایمبولنسیں تعینات کیں جائیں،ایمبولنسیں ہنگامی بنیاد پر گرمی سے متاثرہ افراد کو قریبی اسپتال منتقل کریں گی، اسپتال ہیٹ ویو کے مریضوں کے لیے آئی وی ڈریپس،او آر ایس اور کینولا سمیت تمام ضروری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔
ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ افراد کے علاج کے لیے خصوصی وارڈز قائم کیے جائیں جبکہ خصوصی وارڈز میں ایئر کنڈیشنڈ، برف،جنریٹر اور پانی سمیت بروقت اور موثر انتظامی حکمت عملی بنائی جائے۔
محکمہ صحت کی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کے مطابق گرمی کی شدت کے خلاف اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لیے آگاہی سیشن کا انعقاد کریں جبکہ شہریوں کے لیے جاری ایڈوائزری میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے کے دوران ابتدائی اطبی امداد دینے کے طریقے کار درج ہیں کہ مریض کو فوری طور پر ٹھنڈے، سایہ دار، یا ایئر کنڈیشنڈ جگہ پر لے جائیں تاکہ ان کے جسم کا درجہ حرارت کم ہو سکے بچے کو زیادہ تیزی سے ٹھنڈا کرنے کے لیے غیر ضروری لباس اتار دیں اور بچے کو ٹھنڈے پانی سے اسپنج کریں۔
ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو کولنگ کے لیے ٹھنڈے پانی کے ٹب میں بیٹھا سکتے ہیں،ایڈوائزری کے مطابق آئس پیک یا ٹھنڈے اور گیلے کپڑے کو بچے کی بغلوں، گردن اور کمر پر رکھ دیں، جسم کے یہ حصّے خون کی نالیوں سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کو زیادہ مؤثر طریقے سے ٹھنڈا کرنے میں مدد کریں گے۔
اگر مریض ہوش میں ہے اور پینے کے قابل ہے، تو ریہائیڈریٹ کے لیے ٹھنڈا پانی فراہم کریں۔ متاثرہ فرد کو میٹھا یا کیفین والے مشروبات پلانے سے گریز کریں اور بچے کو ہوا فراہم کرنے کے لیے پنکھے یا دستی پنکھے کا استعمال کریں۔
جسمانی درجہ حرارت چیک کریں،جسم کے درجہ حرارت کو 38.3-38.9 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم کرنے کی کوشش کریں تاکہ متاثرہ فرد کو پرسکون رکھیں اور اسپتال پہنچنے تک ان کے ساتھ رہیں، اور متاثرہ فرد کی مسلسل نگرانی کریں۔
محکمہ صحت کی مطابق 21 مٸ سے 25 جون تک کراچی میں ہیٹ ویو کے 1718 کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ ایک ماہ میں اب تک ہیٹ ویو سے ایک شخص انتقال کر گیا۔
[ad_2]
Source link